ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں طالبہ کی عصمت دری کا معاملہ :سیکورٹی گارڈ گرفتار

چنتامنی میں طالبہ کی عصمت دری کا معاملہ :سیکورٹی گارڈ گرفتار

Wed, 21 Sep 2016 12:30:08    S.O. News Service

چنتامنی:21 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) کولگنہلی کے پاس موجود جین اسکول کی طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں بالاخر پولس نے اُسی اسکول کے سیکوریٹی گارڈ امر بہادر(42) کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ خیال رہے کہ  ایک ہفتہ قبل  جین اسکول کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر اُسی اسکول کے سیکورٹی گارڈ امر بہادر پر عصمت دری کا الزام لگا تھا اور اس واقعہ کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے چھپانے کی کوشش کا الزام بھی لگایا جارہا تھا۔ اس واقعےکی مذمت میں کل اے بی وی پی تنظیم کے کارکنوں نے جین اسکول کے روبرو احتجاج کیا تھا ۔اور مطالبہ کیا تھا کہ سیکورٹی گارڈ کو فوراََ گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

کل رات چنتامنی رورل پولیس نے جین اسکول کے سیکورٹی گارڈ امر بہاد ر کو گرفتار کرلیا ہے اور اُس سے پوچھ تاچھ جاری ہے چنتامنی مضافاتی پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بھی سیکورٹی گارڈ کو ہم لوگوں نے گرفتار کرکے دودنوں تک پولیس اسٹیشن میں رکھا تھا لیکن کسی نے بھی سیکورٹی گارڈ کے خلاف شکایت درج نہیں ی تھی جس  پر اُس کو رہا کردیا گیا تھا۔ کل رات جین اسکول کے پرنسپال نے سیکورٹی گارڈ پر شک کااظہار کرتے ہوئے رورل پولیس تھانہ میں شکایت درج کی ہے جس کی بنیاد پرسیکورٹی گارڈ امر بہادر کو گرفتار کیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال سیکورٹی گارڈ نے جرم قبول نہیں کیا ہے ۔
 


Share: